طلعت عارف ۔ enn نمائندہ
مورخہ ۲ مارچ ۲۰۲۱*
ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جناب فیصل بشیر میمن صاحب کی جانب سے شھر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں اجلاس کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق مورخہ ۲ مارچ کو ایس ایس پی میرپورخاص *فیصل بشیر میمن* کی جانب سے شھر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کے متعلق ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں اجلاس منعقد کیا گیا –
اجلاس میں انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، ڈی ایس پی سی آئی اے، ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن، انچارج سی آئی اے، انچارج ڈی آئی سی، اور انچارج 1.5 نے شرکت کی.
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد شھر میں ٹریفک کا نظام اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مشاورت و مسائل کی نشاندہی اور اس حوالے سے بہتر ٹریفک نظام اور سکیورٹی کی فراہمی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ علائقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور اس ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہےـ
*ترجمان میرپورخاص پولیس*