نارووال : ( نمائندہ خصوصی ۔ رانا محمد مدثر )
مورخہ 01 فروری 2021 وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی نارووال ،شکرگڑھ اور ظفروال میں عوام دوست انقلابی قدم کے تحت ریونیو عوامی خدمت کچہری( بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ ) کا انعقاد کیا گیا
جہاں پر اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو معاملات کے حوالے سے شکایات سنی اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات صادر کیے
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے بھی تحصیل ہیڈ کواٹرز کمپلیکس نارووال میں ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلان کی شکایات کو سنا
اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات صادر کیے۔
اے ڈی سی آر عائشہ غضنفر، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری، تحصیلدار رائے محمد حسین نواز، ریونیو آفیسر محمد ارشد، شہزاد انور سمیت تمام متعلقہ ریونیو افسران و سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد سے لوگوں کو روز مرہ کے معاملات وراثتی انتقالات، فرد و رجسٹریشن، ناجائز قبضہ، ڈومی سائل کے حصول کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے میں بھرپور مدد مل رہی ھے
اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے لے کر ریونیو افسران سمیت پٹواری تک ایک چھت تلے موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نارووال نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں اور شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں
اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ھے۔انہوں نے ناجائزقبضہ مافیا کے دن گنے جاچکے ہیں
اور اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ بلاتفریق قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لارہی ھے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر ریونیو عملہ کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے بلاخوف و خطر کام کریں۔