شیر گڑھ ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان)
شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ میچز بڑی دھوم دھام سے جاری ہے پہلا ناک آؤٹ ٹی ٹین موٹر سائیکل کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ ٹی ایم سٹار شیر گڑھ اور ملک چیلینجر شیرگڑھ کے مابین گزشتہ روز کھیلا گیا ملک چیلنجر شیر گڑھ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیمی فائنل میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اور شائقین کرکٹ سے داد وصول کیا تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں پہلا ناک آؤٹ ٹی ٹین موٹر سائیکل کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ ٹی ایم سٹار شیرگڑھ اور ملک چیلنجر شیرگڑھ کے مابین گزشتہ روز کھیلا گیا شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھےاور دونوں ٹیموں کو داد دیتے رہے ٹی ایم سٹار شیر گڑھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 115 رنز …