اداکارہ اقراء عزیز کی والدہ نے اپنی بیٹی کو پاگل قرار دیدیا۔
اقرا عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں ویڈیو بنانے کی عادت پر پاگل قرار دے دیا ہے۔
انسٹا گرام اکاؤنٹ پراقراء عزیز کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کی والدہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں اقرا عزیز کی والدہ کا بھی بیٹی سے وہی شکوہ ہے جو آج کل ہر ماں اپنے بچوں سے متعلق کرتی نظر آ تی ہیں، دوسری ماؤں کی طرح اقرا عزیز کی والدہ بھی بے تحاشہ موبائل استعمال کرنے پر اقراء سے نالاں نظر آرہی ہیں۔
اقراء عزیز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ویڈیو بنا رہی ہیں اور ساتھ میں اپنی والدہ کی جانب کیمرہ گھماتی ہیں جس پر اُن کی والدہ کا اقراء عزیز کو کہنا ہے کہ تم تو ہر وقت بس ویڈیو بناتی رہا کرو پاگل لڑکی۔