شہرمیں غیر قانونی ویگن سٹاپ قائم کرنے پر14گاڑیاں تھانے میں بند‎

زبیر احمد ۔  ای این این رپورٹر
آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
ملتان شہرکے مختلف پوائنٹس پر غیر قانونی ویگن سٹاپ قائم کرنے اور کمرشل گاڑیاں پارک کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس سلسلہ میں چئیرمین ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سیکرٹری آرٹی اے کو سخت کارروائی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ غیر قانونی ویگن پوائنٹس قائم کرنیکی ہر کوشش ناکام بنادی جائے
ایسے غیر قانونی پوائنٹس سے چلنے والی ویگنوں کو تھانوں میں بند کر دیا جائے،عامر خٹک نے کہا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے
ڈیرہ اڈا سے شفٹ ہونے والے ویگن اسٹینڈز کو جی بی ایس میں دفاتر کے لئے جگہ فراہم کی جائے،جنرل بس اسٹینڈ میں موجود سہولیات میں اضافہ کیا جائے اورجنرل بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش کی جائے،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں مختلف مقامات سے ویگن چلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے
گزشتہ روز پرانا شجاع آباد روڈ سے14 گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا،ڈیرا اڈا سے ختم کئے گئے اسٹینڈ کو جی بی ایس میں دفاترقائم کرنے کے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ جنرل بس اسٹینڈ86 ایکڑ وسیع رقبے پر محیط ہے،بس اسٹینڈ میں47 ٹرمینل قائم کئے گئے ہیں
ان ٹرمینلز سے بیک وقت 150 گاڑیاں چل سکتی ہیں اور3ہزار مسافر سفر کرسکتے ہیں جب کہ جنرل بس اسٹینڈ کی سہولیات کو اپ گریڈ بھی کیا جارہا ہے۔
اب تک کے لیے اتنا اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان
زبیر احمد ۔  ای این این رپورٹر

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلشن حدید سے افسوسناک واقعہ‎

ہفتہ فروری 27 , 2021
گلشن حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس میں ڈراپ سین کراچی (کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف ای این این نیوز) کراچی  کے علاقے گلشن حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور ڈیفنس لے جاکر زیادتی کرنے کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: