شجاع آباد (اشفاق احمد چنڑ ۔ سپیشل رپورٹر)
محمد ابراہیم خان MNAکی خصوصی ہدایت پر گیس کے مسائل حل کرنے کے لیے شجا ع آباد سے وفد حافظ کامران تحصیل صدر، چوہدری محمد آصف سٹی صدر،خالد محمود چیئر مین تحصیل صدر لیبر ونگ، دلشاد خان جنرل سیکرٹری تحصیل،قاری عبدالرحمن کی جی ایم اظہر کھوکھر سوئی نادرن گیس سے ملاقات کی اور کہا کہ شجاع آباد میں صارفین پریشان ہیں
کیونکہ ڈیمانڈ نوٹس حاصل کرنے کے لیے عرصہ لگ جاتا ہے اور جو سروے ملتان بھیجے جاتے ہیں اُن پر بھی عملددرآمد ہونے میں کافی دن لگ جاتے ہیں لہذا شجا ع آباد میں آفیسر مقرر کیا جائے
اور سروے کے لیے تین دن مقرر کیے جائیں جی ایم اظہر کھوکھر صاحب نے فوراً شجا ع آباد کے SDOخالد عباس سے صورتحال پوچھی اور موقع پر ہی حکم دیا کہ سروے کے لیے شبیر کنو ں کو تین دن کے لیے پابند کیا جائے اور ایک دن کے لیے ملتان سے آفیسر مقرر کیا جو شجاع آباد دفتر گیس آفس میں موقع پر ہی دستخط کرکے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرے گا اور سروے کا بھی جائزہ لے گا۔اور شجاع آباد کی 70%لائینیں تبدیل ہو چکی ہیں
باقی تیس فیصد بوسیدہ اور گلی سٹری لائنوں کو جلد تبدیل کر دیا جائے گا شجاع آباد کے کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے