قبایئلی ضلع باجوڑ : (نمایئندہ خصوصی حمیم اللہ)
باجوڑ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح،سینئر صحافی حاجی حبیب اللہ خان اور معروف رائٹر مولانا خان زیب نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
باجوڑ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح،سینئر صحافی حاجی حبیب اللہ خان اور معروف رائٹر مولانا خان زیب نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
اس حوالہ سے ایک تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے قریب واقع کالج کے بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں آل باجوڑ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی صلاح الدین، باجوڑیوتھ جرگہ کے سابق چیئرمین خائستہ الرحمن آتش، کالج کے ایم ڈی خالد حبیب، سینئر صحافی حبیب اللہ خان آسی، معرو ف لکھاری اوراے این پی کے سینئر رہنماء مولانا خان زیب، باجوڑ پبلک لائبریری کے انچارج عبدالواجد، منان زیڈان، صحافی انورذادہ گلیار،گل احمد جان، اجمل خان اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے سینئر صحافی حاجی حبیب اللہ خان آسی، مولانا خان زیب، حاجی صلاح الدین، خائستہ الرحمن آتش، خالد حبیب اور دیگر نے خطاب کیا۔
مولانا خان زیب نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم معاشرے کی ترقی کیلئے بنیادہے اورعلم ہی کیوجہ سے معاشرے میں شعور وآگاہی پھیلتا ہے
اور لوگ ایک دوسرے کے قریب ہوجاتے ہیں۔مقررین نے کالج کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کالج علم کے فروغ میں اہم کردار اداکریگا۔ یادرہے کہ کالج میں ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی، انگلش لینگویج کورس اور چائینیز لینگویج کورسز پڑھائے جائینگے۔