نمایندہ Enn ۔ صدام افریدی
ضلع خیبر باڑہ : باڑہ کھیلوں کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتے
نوجوانوں کو کھیلوں میں مصروف ان کے مستقبل بچانا ہے
اس سپورٹس گالا سے ہم دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں نوجوانوں کے مستقبل بچانے کےلئے کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروع دینا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی قیمتی وقت ضائع نہیں ہونے دینگے ۔
اور سپورٹس کے حوالے سے تمام تر سہولیات دینے کےلئے اقدامات اٹھائینگے ۔
ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق فاٹا صدر فقیر محمد ، ایس ایچ او باڑہ ملک اکبر ، قمبر قومی کونسل چیئرمین سعید اللہ آفریدی ، پی ایس اے صدر گل ولی آفریدی ،تاجران چیئرمین سید ایاز وزیر ، باڑہ پریس کلب صدر خادم خان ، سمیت دیگر کثیر تعداد میں سکولز پرنسیپلز ، ٹیچر اور مقامی مشران موجود تھے ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ باڑہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں علاقے میں سپورٹس سرگرمیوں کو فروع دیکر نوجوانوں کی مستقبل بچانا ہے
اس موقع پر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے سپورٹس گالا کےلئے ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے ایک لاکھ روپے کی اعلان کر دیا ۔