واپڈا ،سوئی گیس اور دیگر اداروں اور محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے

نارووال : ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر )

مورخہ 10فروری 2021 صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گڈگورننس ، ٹرانسپرنسی اور سروس ڈیلیوری کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے واپڈا ،سوئی گیس اور دیگر اداروں اور محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے،

پرائس میکانزم کو مزید بہتر انداز میں فعال بنایاجائے، مفاد عامہ کے کیے شروع کی گئی اسیکموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے، ترقیاتی کاموں کو تیز کیاجائے، فنڈز کو کسی صورت ضائع نہیں ھونا چاہیے بصورت دیگر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے

ڈپٹی کمشنر ہر پندرہ روز بعد ترقیاتی کاموں کی رپورٹ فراہم کریں، افسران اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں

کروناوائرس سے بچاو کے کیے ویکسی نیشن فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سٹاف کو لگائی جائے، وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے، یہ ہدایات انہوں نے اپنے دورہ نارووال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن اور ڈی پی او سید علی اکبرشاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اجلاس میں پرائسز ، ترقیاتی اسکیموں ودیگر امور کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او سید علی اکبر شاہ نے امن و امان سمیت سول ڈیفنس، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایس کیو و دیگرتمام افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے صوبائی وزیر اوقاف کو آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے کیونکہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اورمحکموں کی بہتر کوارڈی نیشن کی بدولت ہی ضلع کی ترقی خوشحالی ممکن ھے۔ انہوں نے کہا کہ افسران دلجمعی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور ڈی پی او نارووال کی کارگردگی پر بھرپوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران ضلع میں انتظامی اموراورامن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں

اور بالخصوص ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی طرف سےتجاوزات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں اس حوالے سے صوبائی وزیر اوقاف نے اس سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری، اسسٹنٹ کمشنر ظفروال عرفان مارٹن کے علاوہ انڈسٹریز، زراعت، سول ڈیفنس، صحت ، تعلیم، ریسکیو 1122، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ ، آبپاشی، تحصیل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کے ایل پی روڈ پر ٹرک حادثہ

Wed Feb 10 , 2021
محمد احسن ۔ نمائندہ Enn سٹی رپورٹر ای این این نیوز اوچشریف ڈسٹرکٹ بھاولپور کے ایل پی روڈ پر ایک ٹرک کی شافٹ ٹوٹنے پر حادثہ ھو گیا تفصیل کے مطابق آج صبح کے ایل پی روڈ نزد للو والی موری ایک ٹرک شافٹ ٹوٹنے کی وجہ سے سڑک کے […]

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930