-کراچی شاہ لطیف : مغوی بچی باحفاظت بازیاب‎

کراچی  شاہ لطیف تھانے کے دبنگ sho محمد علی شاہ کی دلیرانہ کاروائی لانڈھی ریلوے
کالونی سے اغوا ہونے والی معصوم شیرخوار بچی حریم فاطمہ کے اغوا میں ملوث ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مغوی بچی کو باحفاظت بازیاب کرلیا

گرفتار ملزمہ مہر انساء کو پولیس نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا ملزمہ بچی کو ہمراہ لیکر پنجاب فرار ہورہی تھی
اگر پولیس کاروائی میں تھوڑی سی بھی تاخیر کرتی تو ملزمہ بچی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو سکتی تھی پولیس کے مطابق ملزمہ مہرالنساء نے مغوی بچی حریم فاطمہ کو لانڈھی کالونی میں واقع رہائش گاہ کے سامنے سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا تھا
مغوی بچی حریم فاطمہ کے والد فیصل رزاق نے بروقت کامیاب کاروائی پر sho شاہ لطیف محمد علی شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ پولیس چھاپے اور ملزمہ کی گرفتاری کے دوران شہریوں کی جمع ہونے والی بڑی تعداد نے sho اور سندھ پولیس کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی .
15 ماہ کی مغوی بچی حریم فاطمہ کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی گئی
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے 1خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا‎

Wed Feb 10 , 2021
فہد محمود . ای این این رپورٹر تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے 1خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو گرام ہیروئن برآمد  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ حسن اسد علوی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف […]

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30