ٹندوادم : خالداحمد . سٹی رپورٹر ایس این این نیوز
خبر شامل کرتے ہیں ٹندوآدم سے
ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام حرا پبلک اسکول ٹنڈوآدم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھرپور پروگرام منعقد کیا گیاپروگرام میں طلباء و طالبات نے تقاریر، ملی نغموں، نعروں اور ٹیبلوز کے ذریعے طلباء اور مہمانوں کےلہو کو گرمایا.
اس موقع پر طلباء کے مابین کشمیر کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے پوسٹر کمپیٹیشن کروایا گیا جس میں کامیاب طلباء کو ٹرافیز اور شریک تمام طلباء میڈلز پہنائے گئے.
تقاریر میں وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کی گئی
کہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی مشتاق احمد عادل تھے
انہوں نے اپنے خطاب میں کشمیر کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم چیئرمین ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی مرحوم عبدالعزیزغوری رحمۃاللہ علیہ کی کمی محسوس کر رہے ہیں
جوکہ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے توانا آواز تھی، پروگرام سے جوائنٹ سیکریٹری ٹنڈوآدم ایجوکیشنل پروفیسر احمد بلال غوری اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ادیب عالم نے بھی خطاب کیا
پروگرام کا اختتام کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعروں اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں دعا پر ہوا.
دیکھئے ویڈیو 🔽