انوکھی بارات اور رخصتی، بارات کے بعد دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کی آپس میں لڑائی‎

خانیوال  : ( نیوز رپورٹر عبداللہ )

انوکھی بارات اور رخصتی، بارات کے بعد دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کی آپس میں لڑائی ایک دوسرے کی خوب ٹھکائی، بعدازاں دلہن لیے روانہ،،
عبدالحکیم کے نواحی علاقے میں شادی کا پنڈال میدان
جنگ بن گیا ، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے درمیان شدید لڑائی ، متعدد افراد زخمی،،

خانیوال عبدالحکیم کے نواحی علاقے کھوہ بگے والا میں شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا ، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی ، دلہن کے درجنوں رشتہ داروں نے باراتیوں پر حملہ کے دوران  ڈنڈوں، لاتوں اور تیز دھار آلات کا آزادانہ استعمال کیا ، رشتہ کے تنازعہ پر ہونے والی  شدید لڑائی میں دلہا کے تین بھائیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ، قطب پور کا رہائشی شفقت علی عبدالحکیم کی دلہنیا لینے بارات لیکر پہنچا تو دلہن کوثر بی بی کے رشتے داروں نے دھاوا بول دیا ،   ، ایس ایچ او عبدالحکیم ظفر امتیاز سیال کے مطابق زخمیوں کو ایم ایل سی جاری کردئیے گئے ہیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق کارؤائی کی جائے گی،دوسری جانب مار کھا کر باراتی رخصتی کروا کر دلہن ہمراہ لے گئے ۔

ویڈیو دیکھئے 🔽

https://youtu.be/QlFKh0LpIcI

خانیوال  : ( نیوز رپورٹر عبداللہ )

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ کی زیرصدارت کراچی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس۔‎

منگل فروری 9 , 2021
عبدالخالق ۔ نمائندہ enn وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ کی زیرصدارت کراچی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس اجلاس میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ وقارمہدی، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: