05 فروری یومِ یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا

حسن اقبال ۔ خصوصی رپورٹر

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام یومِ صدیق اکبر (رضی اللہ تعالی عنہ) اور 05 فروری یومِ یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام یومِ صدیقِ اکبر (رضی اللہ تعالی عنہ) کی مناسبت سے زیارت نور شاہ بخاری پنڈی گھیب کے مقام پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ضلعی صدر سنی تحریک اٹک حافظ غلام جیلانی نے کی ,
نوجوان اور شعلہ بیان خطیب خواجہ مُعز شہزاد نے اپنے روایتی پُرجوش انداز میں صدیقِ اکبر (رضی اللہ تعالی عنہ) کی شان بیان کی جس سے تقریب کے شرکاء نے دیوانہ وار “حق چار یار” اور ہر صحابیِ نبی ﷺ , جنتی جنتی ” کے فلک شگاف نعرے لگائے , معروف نعت خوان محمد طیب طاہر نے مدحتِ رسول ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام جیلانی , حافظ بلال احمد اور شکیل احمد چشتی نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ تعالی عنہ) نے مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا , آپ نے ہر مشکل گھڑی میں حضور ﷺ کا ساتھ دیا , غارِ حِراء اور غزوات میں آپکی جانی و مالی قربانیوں کیوجہ سے اسلام کو سربلندی حاصل ہوئی ,
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپکو “صدیق” کا خطاب اللہ تعالی کیجانب سے دیا گیا , حضرت ابو بکر صدیق (رضی اللہ تعالی عنہ) کی حضور آخر الزماں ﷺ سے محبت , وفا اور لگاؤ بےمثال تھا , آپ (رضی اللہ تعالی عنہ) کی ذاتِ مبارکہ کا ہر پہلو مسلمانوں کے لیئے مشعلِ راہ ہے , محفلِ نعت سے قبل قرآن خوانی اور وظائف کا خصوصی اہتمام کیا گیا اس موقع پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن تحصیل پنڈی گھیب کے صدر حاجی زاہد صابر , خواجہ حافظ محمد حنیف انجم جمالی , علامہ فدا حسین چشتی , علامہ حافظ عبدالوکیل , حکیم محمد عاطف رضا عطاری , علامہ حافظ عطاء محمد اور حافظ حضور محمد بھی موجود تھے

صدیقِ اکبر کانفرنس کے بعد زیارت نور شاہ بخاری سے ہی یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت ڈویثرنل صدر پاکستان سنی تحریک راولپنڈی علامہ طاہر اقبال چشتی نے کی , ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی , ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حوالے سے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے تحریریں درج تھیں ,

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اور دُشمن ملک سے کشمیری مسلمانوں کو بچانے کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ ہے , اقوامِ متحدہ کئی سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے , اب بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت بھی بدل ڈالی ہے اور کئی ماہ سے کشمیر میں ایمرجنسی نافذ ہے اِس ظلم کیخلاف خاموش بیٹھ جانا ہمیں گوارہ نہیں ,
حکومتِ پاکستان جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے تو سنی تحریک کے لاکھوں کارکن اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار بیٹھے ہیں , بھارت کبھی بھی پیار سے نہیں سمجھے گا اپنی شہہ رگ کو دشمن کے پنجے سے چھڑانے کے لیئے افواجِ پاکستان کو کشمیر میں داخل ہونا ہو گا اور ہر اُس ظلم کا حساب لیا جائے گا جو 70 سال سے زائد عرصہ سے نہتے کشمیریوں پر ہو رہا ہے ریلی کے آخر میں کشمیری شہداء کے لیئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر مقامی پولیس کیجانب سے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیئے گئے تھے

: حسن اقبال ENN news
حصوصی رپورٹر پنڈی گھیب
مورخہ : 05 فروری 2021

https://youtu.be/2dRSlzUFFQg

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک بھر کی طرح خیرپورناتهن شاؓھ میں بھی 5فروری کشمیر یکجہتی کی ریلیوں کا انعقاد

Fri Feb 5 , 2021
رجب علی ۔ نمائندہ ملک بھر کی طرح خیرپور ناتهن شاؓھ میں بھی 5فروری کشمیر یکجہتی کی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر خیرپورناتھن شاھ ارشاد کمالانی کی زیر نگرانی ہائی اسکول سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جبکہ ریلی میں ڈی ایس پی خیرپورناتھن شاھ […]

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930