محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام گورنمنٹ مسلم پوسٹ گرایجویٹ کالج خواتین میں سیمینار منعقد

نارووال ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر )

مورخہ 01 مارچ 2021 انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام گورنمنٹ مسلم پوسٹ گرایجویٹ کالج خواتین میں سیمینار منعقدہوا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کنٹرولر/ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن کاموضوع ©©” مضبوط شہری دفاع ہی محفوظ معیشت کی ضمانت ہے “ رکھاگیا ہے جس کا بنیادی مقصدتحفظ کے شعور کو اجاگر کرنا ہے

تاکہ شہری دفاع میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنا کر ممکنہ حادثات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لئے سول ڈیفنس کی تربیت اشد ضروری ہے تاکہ وہ تعلیمی اداروں ، گھروں میں فوری امداد کرکے انسانی زندگیوں کوبچاسکیں۔

ڈسٹرکٹ کنٹرولر سول ڈیفنس ظہیر حسن نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع کی اہمیت و افادیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے طلبہ کسی بھی اندرونی و بیرونی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں تاکہ وہ ملکی دفاع میں اپناکردار ادا کرسکیں۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ شہری دفاع کی تربیت ہر شہری خصوصاً طلبہ ضرور حاصل کریں تاکہ ہر گھر میں کوئی ایک فرد لازمی موجود ہو جوکسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کر کے نقصان کو کم سے کم کرسکے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام طلبہ محکمہ سول ڈیفنس سے تربیت حاصل کرکے وطن کے دفاع میں اپناکردار ادا کریں انہوں نے مزیدکہا کہ ہر گھر میں ایک ابتدائی طبی امداد دینے والے فرد کی موجودگی سے انسانی زندگی کو فوری بچایا جاسکتا ہے۔

ڈی او سول ڈیفنس نے کہا کہ اس دن کے موقع پرطلبہ ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے شہری دفاع میں شمولیت اختیارکریں اور تربیت حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر ضلع بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے شہریوں کو دی جانے والی تربیت اور بالخصوص شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بھرپور تحسین کی

اور اس سلسلہ میں انہوں نے مزید تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ سیمینار کی میزبانی کے فرائض پروفیسرفرخندہ بٹ نے سرانجام دیے اور پرنسپل نغمانہ یاسمین نے ڈپٹی کمشنر نارووال کا استقبال کرتے ھوئے خطبہ استقبال پیش کیا۔

سیمینار میں وائس پرنسپل ملیحہ وزیر، ثمینہ سرفراز، سپرٹینڈنٹ عبدالحق، عبدالرحمن، انسٹرکٹرز یاسمین طاہرہ، محمد شریف باجوہ، محمد شبیر کے علاوہ رضاکاران اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کے دوران تقریری مقابلہ میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ڈپٹی کمشنر نارووال نے کیش پرائز بھی تقسیم کیے۔ سیمینار کے دوران طالبات میں عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے آگہی ریلی بھی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

یہ خبر رانا محمد مدثر نے ارسال کی ہے
Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کے اعزاز میں استقبالیہ

Tue Mar 2 , 2021
ڈیرہ مرادجمالی : نمائندہ خصوصی ۔ احد حسین ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ کی جانب سے تبادلہ ہونے والے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا   اور تحفے بھی پیش کئے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی ملک غازی […]

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930