طلعت عارف ۔ enn نمائندہ
آل پراٸیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام پاکستان ایٸر فورس کے جوانوں کو خرآج تحسین پیش کرنے کیلٸے ایک پروقار تقریب ڈراٸنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
ڈراٸنگ مقابلوں میں کثر تعداد میں پراٸیویٹ اسکولز کے 100 سے زاٸد طالب علموں نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی پینٹگ کے زریعے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا
کہ پاکستان ایک پرامن اور زمے دار ملک ہے جو اپنے سرحدوں أور عوام کی حفاظت کرنا جانتا ہے
پاکستان نے امن کیلۓ ہمیشہ زمےداری کا مظاہرہ کیا جبکہ ڈرپوک دشمن بھارت نے ہمیشہ شرانگیزی کے زریعے پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیاء کو خطرے سے دوچار کیا۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر پراٸیویٹ اسکولز جناب ڈی کے شرما تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں جناب مرزا مسرور بیگ۔ممتاز سومرو۔جنید مرزا۔ناصر اقبال۔محمد بخش کپری۔شزادوملک۔ عبدالسلیم خان اساتزہ اکرام و میڈیا کے نماٸندے موجود تھے۔ اس موقع پر جناب ڈی کے شرما۔ ریجنل صدر فیصل خان زٸ۔سینٸر ناٸب صدر غضنفر علی خان۔ناٸب صدر مجتبی لغاری۔غلام مصطفی بھگیو۔ غلام نبی چوہان۔ثمرزیدی۔زیشان عثمانی و دیگر نے اپنے خطاب میں پاکستان ایٸر فورس کے پاٸلٹس اور دیگر افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
اور پاکستان کی سلامتی میں ایٸر فوررس کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔ ڈراٸنگ مقابلوں میں پہلی پوزیش دی کالجیٹ کی بھومیکا دوسری پوزیشن لنکنس اسکول کی عاٸشہ تیسری پوزیشن زیبسٹ اسکول کے مزمل رحمان جبکہ اسپیشل پراٸز سٹی گرامر اسکول کی عارفہ رجب نے حاصل کی۔ ججز کے فراٸض معروف کیلی گرافر آرٹسٹ جناب محمد وسیم۔ محترمہ مریم زاہد. جاوید مرزا اور عاظم خان نے انجام دیٸے۔ آخر میں پوزیشن ہولڈرز اور دیگر طالب علموں میں شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کٸے گٸے۔
|
|
|