جہلم برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل‎

سید سیرت شاہ ۔ کرائم رپورٹر
جہلم برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل، شہری موزی امراض کا شکار ہونے لگے
 ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر گوشت کے سیلز سنٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
 شہر میں قائم برائلر سیلز پوائنٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے اور یہ باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے، جبکہ برائلرسنٹرز پر کئی کئی گھنٹے پڑے رہنے والی مرغیوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردوغبار جم جاتی ہے
 بلکہ مکھیاں بھی بھنبھناتی رہتی ہیں تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا قانونی کارروائی نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے، اندرون شہر میں موجود بیشتر برائلر سیلز پوائنٹس گندے نالوں پر قائم ہیں اور آس پاس آوارہ کتے، بلیاں غول کی صورت میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں
 جن پر بیٹھنے والی مکھیاں کھلے گوشت کو مزید زہریلا بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی پراسرار خاموشی سے دلبررداشتہ صارفین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سید سیرت شاہ ۔ کرائم رپورٹر
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈی ایس پی رمضان کمبوہ اور ڈی ایس پی ذولفقار ورک کو معطل کر دیا گیا‎

Mon Mar 1 , 2021
ڈاکٹر فہد محمود ۔ ای این این رپورٹر سیالکوٹ این اے 75 ڈی ایس پی رمضان کمبوہ اور ڈی ایس پی ذولفقار ورک کو بھی معطل کر دیا گیا نوٹیفکشن جاری

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930