کرائم رپورٹر ۔فیصل جو ئیہ
پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر میاں اسد الرحمن۔ چوہدری محمد اصغر نکو۔ مہر محمد عامر ہراج۔ میاں محمد انور ۔ رانا مرتضی علی خاں۔ میاں عمران حمید۔ چوہدری محمد الطاف کاکا سمیت نون لیگ کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی شوکت سے ان کی رہائش گاہ 319 گ ب میں ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس ہمدردی کرتے ہوئے درجات بلندی کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی دعا مغفرت مانگی. اس موقع پر چوہدری جاوید فاروق جیش۔ چودھری محمد افضل اور چوہدری محمد سرور انجم بھی موجود تھے۔