رپورٹ . راجہ کامران منیر کلرسیداں
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 22 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
کلر سیداں: کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 22 سالہ نوجوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
یہ افسوسناک واقعہ دوبیرن کلاں میں پیش آیا جہاں 22 سالہ غیر شادی شدہ محمد عاصم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دی۔پولیس کے مطابق متوفی عاصم دوبیرن شہر میں کریانہ کی دکان کرتا تھا جبکہ ساتھ ہی پٹرول کی ایجنسی بھی رکھی ہوئی تھی۔
وہ اکثر اپنی ہمشیرہ کے گھر چلا جایا کرتا تھا اور وقوعہ کے روز بھی وہ اپنی ہمشیرہ کے گھر میں ہی تھا اور الگ کمرے میں سو رہا تھا۔متوفی کی ہمشیرہ کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے کے قریب وہ واش روم گیا
اور کچھ دیر بعد وہ اپنے کمرے میں واپس چلا گیا جہاں چار بجے کے قریب اس نے اپنی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر ٹریگر دبا دیا۔خبر کا قابل غور پہلو یہ ہے کہ گولی کی آواز ہمشیرہ اور اس کے بہنوئی کو سنائی نہ دی او