بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمد پور شرقیہ : محکمہ ایکسائز نے احمدپورشرقیہ میں بلا نمبری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انچارج احمد پور شرقیہ انسپکٹر محمد عابد و انسپکٹر ملک شبیر نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور جام سراج احمد کی ہدایت پر اپنے عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پرنا کہ بند ی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو چیک کیا اور 12 عدد بغیر نمبر موٹر سائیکل تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ جبکہ 3 عدد تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں بند کیے
انچارج محمد عابدنے صحافیوں کو بتایاکہ بلا نمبر موٹر سائیکل چلانے والے حضرات کو کوئی رعایت نہ دی جائے گی جو بھی لوگ بلا نمبر موٹر سائیکل چلا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ جلدی اپنے موٹر سائیکل رجسٹریشن کروا لیں
ورنہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے گی اس موقع پر انسپکٹر شبیر احمد اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔