محمد عمر ۔ نمائندہ enn
جاپان کا حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ترقیاتی ایجنڈے پر اظہار اعتماد
جاپان کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے6ارب 20 کروڑ روپے کی گرانٹ
فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹرڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کیلئے جاپان 6 ارب 20کروڑ روپے گرانٹ دے گا
جاپان کے سفیر Kuninori Matusda نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو خط لکھ کر حکومت جاپان کی طرف سے گرانٹ کی فراہمی سے آگاہ کیا
وزیر اعلی عثمان بزدار کا جاپان کے سفیر کے نام مراسلہ
وزیر اعلی عثمان بزدارنے گرانٹ پر جاپان کی حکومت اور جاپان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا
حکومت پنجاب عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے جاپان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے – عثمان بزدار
پنجاب کے عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے جاپان کے تعاون کو سراہتے ہیں – عثمان بزدار
فیصل آباد میں نکاسی و فراہمی آب کے نظام میں بہتری ناگزیر ضرورت ہے – عثمان بزدار
پاکستان اور جاپان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں – عثمان بزدار
ان تعلقات میں ہر آنے والے روز بہتری آرہی ہے – عثمان بزدار
فراہمی و نکاسی آب کی بہتری معیار زندگی کیلئے بے حد اہمیت کی حامل ہے -سفیر جاپان
توقع ہے کہ جاپان کا معاشی تعاون پنجاب کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو گا- سفیر جاپان
جاپان اور پنجاب کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تعاون جاری رکھا جائے گا- جاپان کے سفیر کی یقین دہانی