محمد یعقوب مردوئی
ای این این نیوز
حب لسبیلہ بلوچستان
آل گورنمنٹ ایمپلاٸز اینڈ ورکرز گرینڈ الاٸنس لسبیلہ کے زیراہتمام مرکزی کال پر حب میں ریلی و احتجاجی مظاہرہ
حب : تفصيلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلاٸز اینڈ ورکرز گرینڈ الاٸنس کے کال پر حب میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر عبدالعزیز رونجھو کی قیادت میں ریلی و احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، ایپکا، پیرامیڈیکل و دیگر یونین کے نماٸندگان اور سیاسی وسماجی شخصیات شریک تھے، ریلی شعبہ پراٸمری سکول سے شروع ہوکر مین آر سی ڈی شاہراہ پر گشت کرتے ہوٸے حب پریس کلب کے سامنے اختتام پزیز ہوٸی، جس میں جی ٹی اے کے صدر عبدالعزیز رونجھو، کامریڈ عبدالغنی بلوچ، حکیم بندیجہ، نصیر احمد طاہری، پیرامیڈیکل کے صالح محمد برفت، نیشنل پارٹی کے عبدلغنی رند، جمیعت کے یعقوب ساسولی، نیشنل پارٹی کے عبدالرشید موٹک، عبدالرزاق لاسی و دیگر نے خطاب کی، انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار روز سے سرکاری ملازمین کوٸٹہ میں سراپا احتجاج ہیں، لیکن حکومت معملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا مرکزی قاٸدین کے کال پر آج لسبیلہ میں سرکاری ملازمين سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر ملازمین کو فیصد الاؤنس اور دیا جائے ۔25