زبیر احمد ای این این رپوٹر
آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
کورونا وائرس سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع میں14 دکانوں اور3 ریسٹورنٹس کو سیل کیا جبکہ ایک دکاندار کو موقع پر گرفتار کر لیاگیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر2لاکھ61ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گلگشت کے علاقے میں13 دکانوں کو سیل کیا۔
کارروائی حکومت کی طرف سے کاروبار کے مقررہ اوقات کے بعد دکانیں کھلی رکھنے پرکی گئی۔
دکانیں ڈی سیل کرنے کے لئے دکانداروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ممتاز آباد میں پانچ میرج ہالز میں شادی کی تقریبات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی۔خلاف ورزی پر گرین لینڈ،عطائ،الکائنات،ہیپی لینڈاوراپنامیرج ہالز پر1لاکھ35ہز…