تخت بھائی ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز تخت بھائی مردان)
تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی
تاھم نائب صدارت کے عہدے پر انکے مخالف پینل یونائیٹڈ لائرز فورم کی خاتون امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔سینئر معروف قانون دان قمر زمان خان ایڈوکیٹ 20ویں بار تخت بھائی بارکے صدر اور فضل واحد خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب کرلیۓ گۓ۔
ھفتے کے روز تخت بھائی بار کے سالانہ انتخابات انتہائی پرامن ماحول میں الیکشن کمیٹی کے زیرنگرانی منعقد ھوئے جسمیں دو مختلف سیاسی اتحادوں ڈیموکریٹک الائنس اور یونائیٹڈ لائرز فورم کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ھوا۔صدارت کی نشست پر ڈیموکریٹک الاینس کے حمایت یافتہ ملگری وکیلان کے قمر زمان خان ایڈوکیٹ نے 100 ووٹ حاصل کرکے مخالف صدارتی امیدوار پیپلز لائرز…