[16:45, 31/03/2021] News Number: ندیم خان ۔ میڈیا رپورٹر
ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق کا انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلع مردان اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ
دورے کے دوران پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر اظہار اطمینان
ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق کا انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع مردان اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں بجلی گھر، شیخ آباد،لیبر کالونی اور رسالپور شامل تھے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر پولیو ٹیموں کو دی جانے والی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی ڈیوٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس مہم کے دوران ضلع مردان اور نوشہرہ میں 4 ہزار سے زائد پولیس آفسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
ندیم خان میڈیا رپورٹر
ای این این نیوز نوشہرہ سے
[16:45, 31/03/2021] News Number: