(رپوٹ گلشیر سموں ENN News)
این پی سی آٸی ایچ کی جانب سے 23 مارچ قرارداد پاکستان کی خوشی میں ایک ریلی نکالی گٸی ریلی ٹنڈوآدم اسٹیشن چوک سے پریس کلب ٹنڈوآدم تک نکالی گئی ریلی کی قیادت این پی سی آٸی ایچ ضلعی سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری مظہر چانڈیو نے کی اور ریلی سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1940 میں 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کی قرارداد پیش کر کے 14 آگست 1947 کو ایک آزاد ملک پاکستان کے نام سے ہمیں دلوایا جس کے ہم تاحيات شکر گزار ہیں اور رہینگے، دشمن آج سن لے ہم عوام اپنی آرمی اور پاکستان سے اپنی جان سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، ہم امین شاہ راشدی کے مشن کے سپاہی ہیں اور ہمارے سینٹرل چیئرمین نے ہمیں مرنا تو سکھایا ہے لیکن جھکنا نہیں سکھایا، اس ریلی میں اے سی اعجاز احمد جتوٸی ۔ شیر محمد خاصخیلی ۔ علی ڈنو ساند ۔ عبدالمجید خاصخیلی ۔ منور قریشی ۔ گل شیر سمون ۔ میان بخش حاجانو ۔ گلاب بھیل ۔ صدام خاصخیلی نرسنگ بھیل ۔ ڈمون بھیل اور دیگر نے شرکت کی، آخر میں زوردار نعرے لگائے
پاکستان زنداباد
پاک آرمی زنداباد
پاکستان کی عوام زنداباد
https://youtu.be/tPwGn53j_28