محمدساجد ۔ انٹرنی رپورٹر
فیصل آباد : چکنمبر 531گ ب سمندری میں شاندار شان مصطفی کانفرنس اہلحدیث منعقد کی گئ جس میں ملک بھر سے علماءکرام نے شرکت کی جن میں
حضرت مولانا پروفیسر عبدالرزاق ساجد صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی
مفتی عبدالرحمن عابد صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی
مولانا قاری بلال عابد صاحب
مولانا احسان الہی صاحب
مولانا صاحبزادہ سلمان شریف الہ آبادی صاحب
ان سب نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں مقام مصطفی شان مصطفی بیان کیا
مولانا بلال عابد صاحب نے بہت ہی اچھا خطاب کیا انکا کہنا تھا کہ میرے نبی کی شان اعلی مقام اعلی مرتبہ اعلی سونا اعلی اٹھنا اعلی بیٹھنا اعلی لیٹنا اعلی چلنا اعلی میرے نبی کی سیرت اعلی صورت اعلی حسن اعلی جمال اعلی حتی کہ میرے نبی کو اللہ تعالی نے اوپر سے نیچے تک افضل و اعلی بنایا
اور مزید کہا کہ اللہ تعالی کا قرآن کھولیں پہلے پارے سے لیکر آخرتک قرآن میرے نبی کی شان بیان کرتا ہے لہذا نبی کی پیروی کیجیے۔عوام کو گرمانے کے لیے مولانا بلال عابد صاحب نے نبی کی شان میں خوبصورت اشعار بھی پڑھے۔
میرے آقادیاں صفتاں پیا کردا زمانہ ایں
سب سوہنیاں توں سوہنا حسنین دا نانا ایں
رب قسماں اٹھائیاں نیں وچ قرآن دے آئیاں نیں
چہرہ میرے آقا دا جیویں حسن خزانہ ایں
آخر میں مولانا سلمان شریف الہ آبادی نے بہت اچھا خطاب کیا اور خطاب کے پوری امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے اور ساجد بلوچ’راشدبلوچ’عدیل بلوچ کے ماموں جان جو کہ بیمار ہیں ان کے لیے اور تمام بیماروں کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔