انجمن فروغِ ادب صحبت پور بلوچستان کے زیر اہتمام شرجیل تھہیم ہاؤس میں پہلے ماہانہ طرحی مشاعرے کا انعقاد

صحبت پور : رپورٹ حنیف گولہ

انجمن فروغِ ادب صحبت پور بلوچستان کے زیر اہتمام شرجیل تھہیم ہاؤس میں پہلے ماہانہ طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا

جس کی صدارت سندھ بلوچستان کے معروف شاعر استاد عاشق بلوچ نے کی۔ مہمان خاص ڈیرہ اللہ یار سے سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیت محترم خادم حسین لاشاری تھے جبکہ اعزازی مہمانان میں معروف شاعر محترم شبیر احمد موجؔ، صاحب خان جمالی، عبدالسلام کھوسہ(IP) اور پروفیسر منظور احمد وفا تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت امان اللہ امانؔ اور نعت رسولِ مقبولﷺ کی سعادت غلام شبیر قادری نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض محمد اسلم چشتی نے سر انجام دیئے۔
محفل میں شریک شعرا کرام میں محترم قادر بخش خاکی، محمد رفیق طالبؔ ،آصف صمیمؔ (چیئرمین انجمن) ، گلزار علی حسینی، اسلم چشتی، سرور ساقیؔ، شاہین ابڑو،امان اللہ امان، اللہ ورایا انجمؔ، نصراللہ نداؔ، ظفر علی رمز، سینگار محسن اور کامران علی جمالی شامل تھے۔ جبکہ شرکاء محفل میں محترم نوید احمد تھہیم ،سنجے پریمیؔ، محسن علی چنہ، نبی بخش ترین ، غلام یسین تھہیم ، وسیم خان تھہیم ، محمد مہربان کھوسہ، پرویز احمد بھنگر، عمران خان دشتی، لعل محمد بمبل اور یاسین ٹانوی صاحب شامل تھے۔
اس موقع پر انجمن فروغِ ادب کے دوستو اور مہمان شعرا کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا اور آخر میں قادر بخش خاکی نے دعائے خیر فرمائی۔

https://youtu.be/LcuD4zFKPkg

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خانیوال میں یوم سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہا کےسلسلےمیں منعقدہ محفل میلاد

Wed Feb 10 , 2021
عبدالغفار ۔ نمائندہ enn مرکزی سجادہ نشین وگدی نشین چادروالی سرکاروبانی جماعت محمدی الحاج ،الحافظ حضورپیر سیدولی محمد شاہ ثانی المعروف ثانی سرکارخانیوال میں یوم سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہا کےسلسلےمیں منعقدہ محفل میلادمصطفی صل اللہ وعلیہ وسلم کی صدارت فرمارھےھیں۔ https://youtu.be/Vm-KpImoqhw

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930