زبیر احمد ۔ ای این این رپورٹر
آپ کو تازہ ترین خبریں سے آگاہ کرتے ہیں
شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے گھر میں گھس کر اپنی کزن کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شرقپور میں پیش آیا جہاں شادی سے انکار کرنے پر ایک نوجوان کاشف نے گھر میں گھس کر لڑکی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کی شناخت صوبیہ کے نام سے ہوئی ہے جس کو اس کے کزن کاشف نے صرف اس لیے قتل کردیا کیوں کہ لڑکی نے اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا ، واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی اور ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیاہے۔ اب تک کے لیے اتنا اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان