آل سندھ پٹرول پمپ اور پٹرول ایجنسی مالکان کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‎

ٹنڈوالہیار :  وقاص احمد ۔ بیورو چیف

ٹنڈوالہیار کیریا شاخ حیدرآباد روڈ پر کراچی پریس کلب روانگی سے قبل آل سندھ پٹرول پمپ اور پٹرول ایجنسی مالکان کی جانب سے اس شعبے سے وابستہ سینکڑوں افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آل سندھ پمپ اور پٹرول ایجسنی مالکان اور مظاہرین نے علی کالرو جاوید کارٹون شیر محمد خان قادر بلوچ منیر احمد بلوچ سمیت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے ایک حکم نامے میں تیل کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی ہے جس کی بم بھی حمایت کرتے ہیں

لیکن حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے اداروں کو مستحکم کرے اور پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکے نہ کہ اس آڑ میں لوگوں کے جائز کاروبار کو بند کرکے اور ان کو بیروزگار کیا جائے

ہمارے ملک میں پہلے سے ہی بیروزگاری عروج پر ہے حکومت نے کسٹم کی مدد سے ڈی سی آڈر پر ملک میں چلنے والے تمام تر ایجنسی اور پیٹرول پمپ کو سیل کردیا ہے

اگر یہ ڈی سی پرمیشن سے چلنے والی پیٹرول ایجنسیاں غیر قانونی ہیں تو ان کو شروع دن ڈی سی پرمٹ نہیں دیا جاتا

کیونکہ ہزاروں افراد نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ اندرون سندھ کے دور دراز اور چھوٹے قصبے اور گاؤں میں لائسنس یافتہ پٹرول پمپ ممکن نہیں عرصہ دراز سے لوگ اس کاروبار میں ڈی سی کی اجازت نامے پر اس کاروبار سے منسلک ہیں 2009 میں ایک با اثر شخص نے ان چھوٹے پمپس (ایجنسی) کو سیل کروانے کی کوشش کی لوگ کورٹ گئے

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ان پمپس کو ڈی سیل کردیا جائے اور لائسنس پرمٹ کو رينبو کردیا جائے

اس کے بعد لوگوں نے لائسنس 2020 تک رینیو کروا دیئے ہم پچھلے 50 سالوں سے اس کاروبار سے منسلک ہیں اور ایک پیٹرول ایجنسی سے بے شمار مزدور اور
ڈرائیوروں کے گھر کے چھولے جلتے ہیں تمام پٹرول پمپ اور چھوٹی ایجنسیاں پٹرول اور ڈیزل حکومت پاکستان کے رجسٹر اور منظور شده کمپنیوں سے ہی خریدتے ہیں اور اس کا ٹیکس براه راست حکومت کو جاتا ہے اب حکومت ان ایجنسیوں کو بند کرکے بیروزگاری بڑہانا چاہتی ہے۔

مظاہرین نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ہمارے جائز مطالبات سنے جائیں اور ڈی سی پرمٹ پر
چلنے والے تمام پیٹرول پمپ اور ایجنسیوں کو ڈی سیل کیا جائے اور ان کو کاروبار کرنے کا حق
دیا جائے اور اندرون سندھ عوام کو حاصل اس سہولت سے محروم نہ کیا جائے۔

https://youtu.be/Yryhm9-

Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

راجن پور : محکمہ صحت کی لاپرواہی‎

Thu Feb 4 , 2021
عاطف چوہدری ۔ نمائندہ Enn راجن پور : محکمہ صحت کی لاپرواہی کا نتیجہ دیکھئے 🔽 https://youtu.be/0nIrpuvkAjM

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930