43

* ریسکیو 1122 اطلاع عام *

( رانا بلال ) حادثات کی صورت میں ریسکیو ٹیموں کو سب سے زیادہ مشکل “زخمی ” جانبحق افراد کے اہل خانہ تک بروقت اطلاع پہنچانا ہوتا ہے ۔

کیوں کہ تقریباً % 90 موبائلز کو مختلف قسم کے پاس ورڈ اور پیٹرن لاک لگے ہوتے ہیں ۔

ریسکیو ٹیمیں اس میں موجود کونٹیکٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پاتی اور ” ورثا” تک اطلاع بروقت نہیں پہنچا پاتی ۔

حادثات زندگی کاحصہ ہیں جو کسی بھی انسان کے ساتھ پیش آسکتے ہیں ان سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے ۔

گھر سے نکلنے سے پہلے آئت الکرسی پڑھ کے نکلیں اور سواری پر بیٹھتے ہی سفر کی دعا پڑھیں انشاء اللہ بخیروعافیت واپسی نصیب ہوگی ۔

اس میسج میں وہ طریقہ لکھا جارہاہے جوموبائل لاک ہونے کے باوجود آپ کے پیاروں تک اطلاع پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا ۔

آپکے گھر کے وہ نمبر جن پر ایمر جنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکے ان کو
ICE
یعنی ” ان کیس آف ایمر جنسی “
کے نام سے ایمر جنسی کونٹکیٹس لسٹ میں محفوظ کریں اگر نمبرز ایک سے زائد ہیں تو اس طرح محفوظ کریں ۔
ICE
ICE 1
ICE 2
ہر موبائل کے اندر کونٹیکٹس میں ایک آپشن ایمر جنسی کونٹیکٹس کی ہوتی ہے یہ نمبرز اس لسٹ میں Save کریں ۔

آپ کے موبائل کو چاہے جس قسم کا بھی لاک لگا ہو گا یہ ایمرجنسی نمبرز نہ صرف ڈائل ہوسکتے ہیں ۔
بلکہ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں ان نمبرز پردوسرے موبائل سے رابطہ بھی کیاجا سکتا ہے ۔

یہ انتہائی اہم میسج ہے اسے اپنے سوشل میڈیا کے ہرپلیٹ فارم سے اور ہر گروپ میں شیئر کریں تاکہ کسی کا پیارا لاوارث نہ کہلائے ۔

منجانب
”ریسکیو انتظامیہ1122“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں