22

پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملے میں واپس آگیا

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملے میں واپس آیاہے،ہم نے آتے ہی کرتارپورسرحد کھولی،ہماری امن کی پالیسی ہے،اس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل پربھی توجہ دے رہے ہیں،سویلین اداروں کوبہتراورمضبوط کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ پرکرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے،پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں،کوشش ہے پاکستان کودنیاکیلئے کھولا جائے،چاہتے ہیں لوگ سیاحت اورکاروبارکیلئے آئیں ،ویزااجراکی پالیسی کاجائزہ لے کراسے آسان بنایاگیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے،گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں