47

تھانہ فتح پور پولیس کی کامیاب کاروائی

( انور شاہ ، آن لائن جرنلسٹ ) تھانہ فتح پور پولیس نے پیٹر انجن چور گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ، ایس ایچ او اصغر اقبال لغاری نے اے ایس آئی سلیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پیٹرانجن چور گروہ کا گرفتار کیا ،

گروہ کے قبضہ سے پیٹرانجن کے علاوہ ناجائز اسلحہ بڑی تعداد میں برآمد ہوا ،
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے بند حوالات تھانہ کیا ، اصغر اقبال لغاری کا کہنا ہے کہ ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لئے فتح پور پولیس متحرک ہے ،

شریف شہریوں کو مال و متاع سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں