104

تھانہ پیر جگی کے علاقہ قصبہ لدھانہ میں آگاہی سیمینار

( انور شاہ ، آن لائن جرنلسٹ ) تھانہ پیر جگی کے علاقہ قصبہ لدھانہ میں منشیات اور ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ڈی ایس پی طاہر عباس گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اس کے علاوہ سیمینار میں ایس ایچ او پیرجگی اشفاق احمد ، معززین علاقہ و دیگر افراد شریک تھے ۔

ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے اپنے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو صرف مضر صحت ہی نہیں

بلکہ پوری زندگی کی تباہی کا سبب بھی ہے ، اب تک لاکھوں قیمتی جانیں اس سماجی برائی کی وجہ سے ضائع ہو چکی ہیں ۔

اسی طرح ہوائی فائرنگ قانوناًجرم اور ایسا خطرناک فعل جس سے کسی کی خوشی غم میں بدل جاتی ہے ۔

سماجی برائیوں سے معاشرے کو بچانے کےلئے یہ ذمہ داری مشترکہ طور پر ہم سب پر عائد ہوتی ہے ۔

ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں پر قریبی پہاڑوں سے اور ندی نالوں سےسیلابی ریلا بارشوں میں اکر گھر بچوں اور زیر کاشت زمینوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ـ

جبکہ تیس جرب قابل کاشت زمین کو سیلاب نے ندی نالوں میں تبدیل کر دیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام بھی میرٹ کی بجائے سفارشوں اثر و رسوخ اور رشتہ داریاں نبھانے پر دئیے جاتے ہیں .

ساتھ ہی حکومت اور سیاسی نمائندوں نے ابھی تک علاقہ کوئی توجہ نہیں دی اور نہ یہاں کے غریب و نادار لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات پر بات کی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں