45

ڈیرہ غازی خان کے قصبہ شاہ صدر دین کا ایک بہت بڑا اعزاز

ڈیرہ غازی خان ( وقاص احمد لغاری ، پریس رپورٹر ) ڈیرہ غازی خان کے قصبہ شاہ صدر دین کا ایک بہت بڑا اعزاز ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان تعینات نامزد چیف جسٹس جناب آصف سعید خان کھوسہ کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے قصبہ شاہ صدردین کی نواحی بستی جہان خان سے ہے ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان کے قصبے شاہصدردین کی نواحی بستی جہان خان میں پیدا ہوئے ،

پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری کے بعد وہ اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے
جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری صاصل کی واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اس وقت سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج ہیں ۔
انہوں نے دسمبر 2016 میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری 2019 کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں