51

سکن لائٹننگ ، وائٹ ہیڈز اور بلیک ہیڈز کو ریمو کرنے کے لیے ٹوٹکے

اجزاء :
عرق گلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑا سا( ایک چائے کا چمچ لے لیں)
جیلٹین پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد (درمیان سے کاٹ تاکہ نچوڑنے میں آسانی ہو)
بنانے کا طریقہ :
ایک پین میں عرق گلاب اور جیلٹن پاؤڈر شامل کرکے ہلکی آنچ پر رکھیں اور چمچ چلاتے رہیں ۔
اب ٹماٹر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں (زیادہ گرم نہیں کرنا)
گاڑھا پیسٹ تیار ہو جائے تو چولہا بند کرکے کسی برتن میں یہ پیسٹ محفوظ کرلیں۔
اپنے چہرے ، ہاتھوں وغیرہ پر لگا کر 20سے 25منٹ انتظار کریں ۔
اب چھلکے کی طرح اس کو اُتار لیں۔
فرق دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
پہلے اور بعد کی تصویریں لازمی لیں تاکہ آپ فرق کا اندازہ لگا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں