64

نوشہرو فیروز :پڈعیدن منہگائی کا جن بے قابو٫

نوشہرو فیروز (محمد بلال) نوشہرو فیروز :پڈعیدن منہگائی کا جن بے قابو٫ سبزیاں غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں- تمام سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی

نوشہرو فیروز کے نواحی شہر پڈعیدن میں کاشت ہونے والی مقانی سبزیاں بھی کی پہنچ سے باہر تمام سبزیوں کے ریٹ اچانک بڑھ گے چند روز پہلے 40 روپے کلو والا ٹماٹر 200 روپے پیاز 100 روپے ہری مرچ 300 روپے آلو 80 روپے 30 روپے کلو ملنے والی بھنڈی ایک سوروپے تک پہنچ گی۔ اسی طرح دیگر تمام سبزیاں مانگے دام ملنے پر غریب مزدور طبقہ پریشان حال دکھائی دے رہا ہے۔ سبزی منڈی کمیشن ایجنٹ حضرات کا کہنا ہے کہ مقامی کاشتکار هر روز اپنی تازہ سبزیاں سبزی منڈیوں میں اوپن واک کے ذریے فروخت کرتے ہیں اور ہر روز ریٹ مختلف ہوتا ہے اس لئے مارکیٹ کمیٹی ہر روز ایک ریٹ لسٹ بناتی ہے۔ ہماری مقامی دکانداروں کی جانب سے سبزی مندیوں سے اوپن واک کے ذریعے سستے دام سبزیاں لیکر مانگے دام فروخت کرنے کی روک تھام اور سبزیوں کے مناسب ریٹ لسٹ مرتب کرنے کے لئے ضلعی انتظامی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ مرتب کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر آ فیس یا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس کی ویب سائیٹ یا دیگر سوشل میڈیا کے عوامی رابطوں پر وہ لسٹ اپلوڈ کی جائے تا کہ منگے دام وصول کرنے والی مافیا بینقاب ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں