107

ٙپولیس مقابلے میں مارے جانے والے دونوں نوجوانوں کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج

ای این این نیوز ڈیرہ غازی خان ( انعام اللہ کھوسہ ۔ کرائم رپورٹر ) ڈیرہ غازی خان پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دونوں نوجوانوں کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا

اور پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا۔جبکہ ورثا کے احتجاج پر وزیراعلی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کی سربراہی میں کمیٹی بناتے ھوئے واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل آئی جی ڈی پی او کے ساتھ علاقہ میں پہنچے تو علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ڈی پی او کی گاڑی بھی روک لی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے کے ملزمان فائرنگ کرتے ھوئے موقع سے فرار ھو گئے تھے اور پولیس نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ان کے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے جعلی پولیس مقابلہ دکھا کر جابحق کیا۔پولیس مقابلے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور راہگیر جابحق ھو گئے تھے

یہ خبر ( انعام اللہ کھوسہ ۔ کرائم رپورٹر ) نے ارسال کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں