59

ملک بھر کی طرح پڈعیدن میں بھی رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشنِ ولادت عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

نوشہرو فیروز: ( محمد بلال . رپورٹر ) ملک بھر کی طرح پڈعیدن میں بھی رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشنِ ولادت عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس حسینی چوک سے برآمد ہوا اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پڈعیدن ٹاون پہنچا ۔ اس موقع پر ریلی وجلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امید علی سولنگی ۔ قاری حمزہ راجپر ۔ مولانا برکت علی قاسمی ۔ اور شفیق قادری نے کہاکہ آج کادن آقا کی ولادت کا دن عیدوں میں سے ایک دن ہے اور ہزاروں عیدوں اور خوشیوں سے یہ عید اور خوشی ہمارے لئے افضل ہے

کیونکہ اس دن ہمارے آقا دو جہاں کی ولادت باسعادت ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ تاقیامت عاشقان رسول آقا کا میلاد مناتے رہینگے ۔واضح رہے کہ عید میلادالنبی کے سلسلے میں صبح سے ہی پڈعیدن میں جشن کا سماء تھا اور ہر جانب سبز پرچموں کی بہار تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں