49

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، پاکستان نے ایک فوجی اور 5 شہری شہید ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سےکنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 5 پاکستانی شہری اور ایک فوجی شہید ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جو 5 معصوم پاکستانی شہریوں اور ایک فوجی کی شہادت کا سبب بنی۔ ترجمان کے مطابق بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کے زریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے آج بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور نہ صرف 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی کئے بلکہ دشمن کے 2 بنکرز بھی تباہ کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں