کامیاب جوان پروگرام کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ


وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کیلئے کونسی چیزیں درکار ہیں اور کیا کیا طریقہ اپنانا ہو گا اس کیلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

آن لائن درخواست فارم کیلئے یہاں کلک کریں:https://yes.kamyabjawan.gov.pk/BankForm/ApplicantForm

1: کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے عمر کی حد 21 سے 45 سال تک رکھی ہوئی ہے، شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار دی گئی ہے۔ تاہم آئی ٹی اور ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم حد 18 سال رکھی گئی ہے۔

2: سمال انٹر پرائزز، نئے یا موجودہ کاروبار کی توسیع (سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تشریح کے مطابق)

3: پاکستانی شہریت لازمی ہو گی۔

4: آئی ٹی، ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت میٹرک، 6 ماہ کا تجربہ یا دونوں ہونا ضروری ہے۔

5: کامیاب نوجوان پروگرام میں حاصل کیا گیا قرض کو زیادہ سے زیادہ 8 سال کی مدت میں واپس کرنا ہو گا۔

6: ایک سال تک کا گریس پیریڈ ہو گا۔

کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے قرضہ کی رقم کو دو درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا درجہ:

قرض کی حد ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔

رعایتی انٹرسٹ ریٹ 6 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔

قرضہ جات کیلئے صرف درخواست دہندہ کی ذاتی ضمانت ضروری ہو گی۔

دوسرا درجہ:

قرض کی حد 5 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 50 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

رعایتی انٹرسٹ ریٹ 8 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔

قرضہ جات کیلئے بینک کی اپنی کریڈٹ پالیسی کے مطابق اثاثہ جات کو رہن رکھوانا ہو گا۔

خواتین کیلئے مخصوص کوٹہ

اس پروگرام کے تحت خواتین کیلئے 25 فیصد قرضہ جات وقف کیے گئے ہیں، بینک آف خیبر، کامیاب جوان یوتھ انٹرپینور شپ سکیم کو ملک گیر سطح پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی اس سکیم کا حصہ بنایا گیا ہے، تاکہ ملک بھر میں نوجوانوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کامیاب نوجوان پروگرام میں عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اپنے ہنر کو کام میں لائیں، ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

نوجوانوں کو کامیابی کی طرف حکومت پاکستان کا ایک اور قدم، نئے کاروبار کا آغاز کرنا ہو یا چلتے ہوئے کاروبار کو وسعت دینی ہو، وزیراعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹر پینور شپ سکیم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو انتہائی کم انٹرسٹ ریٹ اور آسان شرائط پر قرضہ جات کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جو کاروباری مواقعوں میں اضافے کا باعث ہو گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد صاحب ریلوے اسٹیشن ننکانہ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ اکتوبر 18 , 2019
Share this on WhatsApp( عرفان قمر ۔ بیوروچیف ) پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد صاحب ریلوے اسٹیشن ننکانہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ‎   یہ خبر ( عرفان قمر ۔ بیوروچیف ) نے ارسال کی Share this on WhatsApp

کیلنڈر

مئی 2020
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
« اپریل  
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: