شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورہ پاکستان کی تیاری شروع

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہوں گے جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لیں گے۔

ماہرین اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ اور ردوبدل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین برطانیہ واپس پہنچ کر اپنی رپورٹ حکام کو پیش کریں گے جس کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سال 2006 کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مریم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں بہتر کلاس کی منظوری

جمعرات ستمبر 26 , 2019
Share this on WhatsAppن لیگی رہنما مریم نواز کیلئے جیل میں بہتر کلاس کی منظوری دیدی گئی، انہیں ٹی وی، اخبار، میز اور کرسی کی سہولت ملے گی۔ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز […]

کیلنڈر

مئی 2020
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
« اپریل  
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: