44

موبائل فونز پر ٹیکسز پر وزیر ریونیو حماد اظہر کی وضاحت

ملتان (صائمہ ظفر) اوورسیز پاکستانیز ایک فون لاسکتے ہیں ان پر کوئی ڈیوٹی نہیں یہ ڈیوٹی فری ہوں گے۔
ایسے فونز جو رومنگ کے لئے استعمال ہوتے ہیں اس پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی نہیں ہوگی۔
ایسے فونز جنہیں پاکستان میں 30 دن سے کم استعمال کیا ہو، اس پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی نہیں ہوگی۔
ایسے فونز جنہیں پہلی دسمبر سے پہلے استعمال کیا ہو ان کی رجسٹریشن یا ڈیوٹی کی ضرورت نہیں ہے،
رجسٹریشن یا کسٹم ڈیوٹی ائیرپورٹ پر بھی دی جاسکتی ہے یا پاکستان بھر کے کسی بھی کسٹم ہاؤس میں دی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں