16

7 افراد کی لاشیں علاقہ استرانہ پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا پورا علاقہ سوگوار ہے ہر آنکھ اشک بار

ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحصیل پروآ کی یونین کونسل کڑی شموزئی کے علاقہ منگل میں پانی کے تنازعہ پر خونریز تصادم لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ایک فریق کے 5اور دوسرے فریق کے 2 افراد جاں بحق ٹوٹل 7افراد جاں بحق تین زخمی علاقہ میں کہرام فضا انتہائی سوگوار
40 سالہ پانی کا تنازعہ ,دو سگے بھائیوں سمیت 7افراد جانبحق, 3 زخمی ہو گئے

تحصیل پروآ تھانہ چودھوان علاقہ منگل میں پہاڑی پانی کھیتوں کو لگانے کے تنازعہ میں قوم پخیزئی اور قوم مدوغزئی کے درمیان فائرنگ ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے, مقامی ذرائع کے مطابق قوم مدوغزئی کے لوگ پہاڑی پانی کو لگانے کے لئے گئے

تو قوم پخیزئی کے لوگوں نے کہا کہ ابھی ہمارا وقت ہے جس پر قوم پخیزئی نے قوم مدوغزئی کے لوگوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لطیف, احمد شاہ, سلیم خان،حبیب اور عصمت جان بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد قیو م اور سلیم زخمی ہوئے ,واقع کی اطلاع پانے پر قوم مدوغزئی کے مسلح افراد گئے اور فائرنگ کے تبادلے میں قوم پخیزئی کے دو سگے بھائی ظاہر شاہ اور طاہر شاہ جانبحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شاہد زخمی ہوا,آخری اطلاعات آنے تک پولیس یا دیگر امدادی ٹیمیں علاقے میں نہیں پہنچی تھیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں