46

سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ اضافہ

ڈالر کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھی ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمت میں 1700 فی تولہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 82 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 14سو 58 روپے اضافے کے بعد 70 ہزار 302 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ اضافہ
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر 157.88 سے بڑھ کر158.48 روپے پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں