19

پٹرولیم اور کرسال آئل کمپنیوں کے ساتھ اہم اجلاس

چکوال ( شوکت علی . بیورو چیف ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت پاکستان پٹرولیم اور کرسال آئل کمپنیوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں نمائندہ چوہدری سالک،سروج طاہر چوہدری ، نمائندہ سردار آفتاب اکبر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان،سی ای او ایجوکیشن نصراللہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مزمل،ایکسن بلڈنگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران این اے 65اور پی پی 23میں سوشل ویلفیئر کی تعلیم اور صحت کے میدان میں ہونے والی مسنگ فسیلٹیز کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکول چاولی میں سائنس لیب اور آئی ٹی لیب کی تعمیر اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کرسال میں 70ڈیسک اور وائرنگ اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک سلطان میں ٹائلٹ کا مطالبہ کیا

جبکہ سی ای او ہیلتھ نے یوسی کرسال،روپوال،منڈے،رانجھا میں بی ایچ یوز کی مرمت کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کرسال روپوال اور منڈے میں فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر یوسی کا پیسہ اسی یوسی کی مسنگ فسیلٹیز پر استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک آئل کمپنی کے تعاون سے 30لاکھ لے کر بلکسر پر کام شروع ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں