54

کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد

جہلم (محمد زاہد خورشید) کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد جس میں صابر حسین ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، محمد افتخار ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان سمیت تمام ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقہ جات میں منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاون کریں۔ منشیات فروشی کی سپلائی چین تک پہنچ کر اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑے ڈیلروں کیخلاف مقدمات درج کریں۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں