52

کرکٹ ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ جاری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، اننگز کا آغاز جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے کیا، دونوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور حریف باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔

جیسن روئے 61 گیندوں پر 60 رنز بنا کر جیمی نیشام کا نشانہ بن گئے، دونوں اوپنرز نے 123 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، اس دوران جونی بیرسٹو نے میگا ایونٹ کے دوران اپنی دوسری سنچری مکمل کی، اس سے قبل وہ بھارت کیخلاف بھی 111 رنز کی باری کھیل چکے تھے۔ انہوں نے تھری فیگر اننگز 95 گیندوں پر کھیلی۔

انگلینڈ کو دوسرا نقصان 31 اورز کی پہلی ہی گیند پر اٹھانا پڑا جب جوئے روٹ 24 سکور بنا کر بولٹ کی گیند پر وکٹ کیپر لیتھم کو کیچ دے بیٹھے۔ ون ڈاؤن بیٹسمین اور اوپنر بیرسٹو کے درمیان 71 رنز کی شراکت داری بنی۔

اس وقت انگلش ٹیم نے 31 اوورز میں 200 رنز بنا لیے ہیں، جونی بیرسٹو 100 جبکہ جوز بٹلر 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں انگلینڈ فائنل 4 کی چوتھی ٹیم بن سکتا ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ شکست کے باوجود 11 پوائنٹس پر رہتے ہوئے محفوظ ہوگا۔

اگر آج نیوزی لینڈ انگلینڈ سے بڑے مارجن سے ہارے اور بعد میں پاکستان بنگلہ دیش سے بھی بڑے مارجن سے جیتے تب نیوزی لینڈ کی پوزیشن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ پچ دوسری اننگز میں سلو ہو جاتی ہے، کوشش کریں گے بڑا اسکور کریں، بھارت کے خلاف میچ سے اعتماد ملا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں