57

گومل یونیورسٹی رجسٹرار الحاج دلنواز خان کی زیر قیادت فیس کولیکشن سیل کی میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( عبد الرشید . ڈسٹرکٹ رپوٹر ) تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی رجسٹرار الحاج دلنواز خان کی زیر قیادت فیس کولیکشن سیل کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

میٹنگ میں تمام شعبہ جات کے ڈین اور ڈائریکٹرز’ چیئرمین اور وائس چانسلر مانیٹرنگ سیل کے انچارج ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے میٹنگ کے دوران ممبران کو بتایا کہ طلباء کے ذمہ بقایا جات فیسوں کی مد میں یونیورسٹی نے 10کروڑ کی ریکوری کرکے یونیورسٹی کے اکائونٹ میں جمع کی جا چکی ہے ۔

اب بہت تھوڑی رقم رہ گئی ہے جو کہ جلد ہی وصول کر لی جائے گی’اس موقع پر شعبہ جات کے سربراہان کا کہنا تھا کہ وہ طلباء جن کے ذمہ فیس کی مدمیں بقایاجات ہیں ان طلباء کو اس وقت تک امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

جب تک وہ اپنے ذمہ واجب الادا رقم ادا نہ کر دیں۔ اس موقع پر رجسٹرار الحاج دلنواز خان نے وائس چانسلر میٹنگ سیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں فیسوں کی ادائیگی کا صحیح طریقہ کار معین نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کو مالی مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ مگر اب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور کی سربراہی میں اس سیل کاقیام کے بعد وہ طلباء جن کے ذمہ یونیورسٹی کے بقایاجات تھے

اور وہ ادا نہیں کررہے تھے ان سے بقایا جات فیسوں کی ریکوری شروع کر دی گئی ہے اور اس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے کہ آج گومل یونیورسٹی کو 10کروڑ کی ریکوری ہو گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی اب آن لائن فیسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار متعارف کرادیاگیا۔ طلبہ جب تک آن لائن فیس جمع نہیں کروائے گا اس کا نئے سمسٹر میں داخلہ نہیں ہوسکے گا گومل یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی قیادت میں بہتر ی اور ترقی کے راستے پر تیزی سے گامزن ہے ۔ رجسٹرار گومل یونیورسٹی تاخیر سے چلنے والے سمسٹر بارے ان کے چیئر مین سے وجوہات بھی طلب کیں اور جلد از جلد سمسٹر قوانین کے مطابق ان کو ختم کرنے کی سختی سے ہدایات کیں .

اب آن لائن فیسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار متعارف کروا دیا گیا ہے
طلبہ جب تک آن لائن فیس جمع نہیں کروائیں گے ان کے نئے سمسٹر میں داخلے نہیں ہوسکیں گے گومل یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی قیادت میں بہتر ی اور ترقی کے راستے پر تیزی سے گامزن ہے
رجسٹرار گومل یونیورسٹی
الحاج دلنواز خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں