17

عامر اور سلمان خان کی 25 سال بعد انداز اپنا اپنا میں واپسی

بولی وڈ کی ماضی کی مقبول فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا سیکوئل بنانے کی باتیں تو گزشتہ 6 سال سے جاری تھیں، تاہم فلم کی ٹیم نے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

ابتدائی طور پر ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل کی باتیں 2013 میں سامنے آئیں اور گزشتہ 6 سال سے اس فلم کے سیکوئل بنانے کی باتیں سامنے آتی رہیں، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

رواں برس جنوری میں بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 1994 کی مقبول فلم کی ٹیم اس کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور اس بار فلم میں عامر خان اور سلمان خان کی جگہ ورون دھون اور رنویر سنگھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تاہم اس خبر کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی تھی، لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی فلم کی ٹیم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کاسٹ کا اعلان بھی کرے گی۔

انداز اپنا اپنا میں روینا اور کرشما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے—اسکرین شاٹ
انداز اپنا اپنا میں روینا اور کرشما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے—اسکرین شاٹ

اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ انداز اپنا اپنا کے سیکوئل میں 25 سال بعد عامر خان اور سلمان خان بھی ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق 1994 کی فلم کی کہانی لکھنے والے دلیپ شکلا نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ فلم کے سیکوئل کی کہانی لکھ رہے ہیں۔

سلمان اور عامر نئی فلم کا حصہ ہوں گے، فلم کے لکھاری—اسکرین شاٹ
سلمان اور عامر نئی فلم کا حصہ ہوں گے، فلم کے لکھاری—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی لکھاری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ نئی فلم میں عامر اور سلمان خان بھی شامل ہوں گے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے یا نہیں؟۔

دلیپ شکلا کے مطابق عامر اور سلمان خان کے بغیر انداز اپنا اپنا کا سیکوئل بنانا غیر اہم ہوگا، اس لیے یہ دونوں سپر اسٹارز بھی نئی فلم کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی فلم کی کہانی پہلی فلم سے مختلف ہوگی اور اس بار عامر اور سلمان خان دیگر تین نئے اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائیں دیں گے۔

انداز اپنا اپنا سلمان اور عامر کے کیریئر کے لیے بہتر ظابت ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
انداز اپنا اپنا سلمان اور عامر کے کیریئر کے لیے بہتر ظابت ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

دلیپ شکلا نے اگرچہ عامر خان اور سلمان خان کی واپسی کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی فلم میں پرانی فلموں کی ہیروئنز روینا ٹںڈن اور کرشما کپور شامل ہوں گی یا نہیں۔

دلیپ شکلا نے فلم کی نئی کاسٹ اور نئی اداکاروں کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ فلم کے حوالے سے مزید بات کی، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ وہ سیکوئل کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور نئی فلم میں بھی عامر اور سلمان شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ 1994 میں ریلیز ہونے والی انداز اپنا اپنا میں عامر اور سلمان خان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشما کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں شکتی کپور اور پاریش راول بھی شامل تھے۔

فلم نے نہ صرف باکس آفس پر خوب کمائی کی تھی بلکہ یہ فلم سلمان اور عامر خان کے کیریئر کے لیے بہترین فلم بھی ثابت ہوئی۔

اس فلم کے بعد اب پہلا موقع ہوگا کہ سلمان اور عامر خان ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں عامر اور سلمان کی شاندار اداکاری کو سراہا گیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم میں عامر اور سلمان کی شاندار اداکاری کو سراہا گیا تھا—اسکرین شاٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں