25

معروف اداکارہ انجمن کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جس میں وہ عروسی لباس میں اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔

فلموں کے ڈائرکٹر اور پروڈیوسر وسیم المعروف لکی علی کے ساتھ ان تصاوہر میں وہ خوشی کا پیکر نظر آ رہی ہیں۔

64 سالہ انجمن کو شادی کے موقع پر اپنے شوہر کی جانب سے ایک گھر اور گاڑی تحفے میں ملی ہے۔

پنجابی فلموں میں دبنگ کردار نبھانے والی سلطان راہی کی ہیروئن انجمن نے اپنے منفرد کرداروں کے خوب شہرت حاصل کی اور اس عمر میں میں ایک بار پھر سرخ جوڑا پہن کر نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔

انجمن کی پہلی شادی مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی اور وہ ملک سے باہر چلی گئی تھیں، لیکن شوہر کے قتل کے بعد انہوں نے دنیا کی رونقوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، ایک طویل عرصے کے بعد اپنی تصاویر کے ذریعے وہ سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے تقریباً 20 برس فلم انڈسٹری میں کام کیا اور 300 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کا سکہ جمایا، اگرچہ اداکارہ انجمن کی شہرت پنجابی فلموں کی وجہ سے زیادہ ہے لیکن ان کی بعض اردو فلمیں بھی بہت مقبول ہوئیں۔

نامور ادارہ 80 اور 90 کی دہائی میں فلمی دنیا کا بڑا نام تھیں، مرحوم سلطان راہی کے ساتھ انہوں نے بے شمار فلموں میں کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں